امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی ملاقات ،فریقین کاپیشہ ورانہ روابط ، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

News Image

راولپنڈی : کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور معزز مہمان نے پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہیں نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے متعارف کرایا گیا۔

امیر البحر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ روابط اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

DATE . Dec/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top