انتشار اور ڈیفالٹ سے نجات پا کر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر کیا،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے 365دن کا ہر روز ،ہر لمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوشخبریاں لے کرطلوع ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں گزرے ایک سال میں پاکستان نے مایوسی سے اعتماد ، ناامیدی سے امید نو،انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پا کر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر کیا ہے اور مہنگائی 38سے کم ہوگر 9سال کی کم ترین سطح 1.5فیصد پر آگئی ۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ہر نیادن ملک وقوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو قریب لارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری حکومت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے ۔

DATE . Mar/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top