انسدادِ دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردارکی دنیا معترف

News Image

واشنگٹن:انسدادِ دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان نے عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا معتبر مقام مستحکم کیا ہے۔

معاون امریکی وزیر خارجہ پال کپور نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کے لیے پاکستان خطے میں امریکہ کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ انسدادِ دہشتگردی میں تعاون پاکستان کو داخلی اور سرحد پار سکیورٹی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی ریاستی عہدیدار بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کا برملا اعتراف کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکہ کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات اور مختلف شعبوں میں تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں ایک حقیقی نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھر رہا ہے۔

DATE . Feb/13/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top