
تیونس کی انس جابراور اسپین کی پاؤلا بڈوسابرلن اوپن کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
جرمنی میں کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی اے 500 کے راؤنڈ آف 16 میں انس جابر نے اٹلی کی جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انس جابرنے پاؤلینی کے خلاف چھ۔1اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔
ایک اور میچ میں اسپین کی پاؤلا بڈوسانے امریکہ ایما نوارو کو ہراکر لاسٹ8کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کی سیڈڈ آٹھ ہسپانوی کھلاڑی نے نوارو کو سات۔6 اور چھ۔3سے زیر کیا۔
DATE . June/19/2025


