انٹارکٹیکا کے یونین گلیشیئر میں آئس میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔
خون کو جمادینے والی ٹھنڈ میں ہونے والی میراتھن میں دنیا بھر سے ریسرز شریک ہوئے۔مردوں میں اٹلی کے ’آندرے۔ بونانومی‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بونانومی 3 گھنٹے 23 منٹ اور 37 سیکنڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ خواتین میں امریکہ کی لیزل میوہاؤسر 3گھنٹے 29منٹ اور16سیکنڈز کے ساتھ فاتح قرار پائیں۔
DATE .DEC/14/2024



