
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ کا پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف۔۔۔پاکستان نے خودمختار قرضوں کے ڈیفالٹ کو آسانی سے ٹال دیا۔۔۔آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹرمختار ڈیوپ نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا کہ ورلڈ بینک کے نجی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔۔ ادارہ زراعت، ڈیجیٹل، مالیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔۔
جس سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی، ہوائی اڈوں، پانی اور بندرگاہوں جیسے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
پاکستان اس وقت 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کے تحت معاشی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ۔ مالی سال 2024 میں آئی ایف سی کی پاکستان میں سرمایہ کاری 2.1 ارب ڈالر رہی، جو ملکی معیشت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔
آئی ایف سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر واقعی یقین رکھتے ہیں اور ایکویٹی کے ذریعے طویل مدتی سرمایہ کاری کریں گے۔ پاکستان اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے نجکاری پر زور دے رہا ہے۔آئی ایف سی پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔۔۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/16/2025