کیلیفورنیا :انڈین ویلز ویمنز سنگلز کا فائنل عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آریناسبالینکا اور قازقستان کی الینا ریباکینا کے درمیان کھیلا جائےگا۔
کیلیفورنیا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ماسٹرز1000 کے سیمی فائنل میں سبالینکانے جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سبالینکا نے نوسکووا کو6۔3اور 6۔4سے ہرایا۔یہ سبالینکا کے کیریئر کا 14 واں ڈبلیو ٹی اے 1000 فائنل ہوگا۔
عالمی نمبر تین الینا ریباکینانے یوکرین کی الینا سویتولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 7۔5اور 6۔4سے زیرکرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسری بار ہے کہ سبالینکا اور ریباکینا کسی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ریباکینا فائنلز میں سبالینکا کے خلاف 5 میں سے 4 مقابلے جیت چکی ہیں۔
DATE.Mar/16/2026



