انگلش فٹبال لیگ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست

انگلش فٹبال لیگ میں لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا گیا۔
لیوپول میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کے18ویں منٹ میں ’لوئس۔ڈیاز‘ نے گول کرکے لیورپول کو برتری دلائی۔ 86ویں منٹ میں لیورپول کے ’آندرے۔رابرٹسن‘ نے ویسٹ ہیم کو ایک گول تحفے میں دیکر مقابلہ برابر کردیا، تاہم تین منٹ بعد ہی ’ورجل۔وین۔ڈیجک‘ نے فیصلہ کن گول کرکے لیورپول کو کامیابی دلائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ’لیورپول‘ 76پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آرسنل 63پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ناٹنگھم فاریسٹ 57پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

DATE . Apr/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top