انگلش فٹبال کاراباؤکپ: لیورپول، آرسنل اور نیوکاسل کی سیمی فائنل میں رسائی

لیورپول، آرسنل اور نیوکاسل نےانگلش فٹبال ’ کاراباؤ ‘کپ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹرفائنل میں لیورپول نے ساؤتھمپٹن، آرسنل نے کرسٹل پیلس کو ہرادیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے راؤنڈ آف8کے میچ میں لیورپول نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈاروِن۔ نونیز اور ہاروے۔ایلیٹ نے پہلے ہی ہاف میں ایک، ایک گول کیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے کیمرون آرچر گول کرنے میں کامیاب رہے۔
لندن میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں آرسنل نے کرسٹل پیلس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی۔ آرسنل کی جانب سے گیبریل جیسس نے ہیٹ ٹرک کی۔ کرسٹل پیلس کے جین فلپ ماتیتا اور ’ایڈورڈ۔اینکیتیا‘ نے ایک، ایک گول کیا۔

DATE .DEC/19/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top