انگلش پریمیئر لیگ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیسسٹر سٹی کو ہرادیا۔ ای پی ایل کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے چیلسی کے خلاف ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول مائیکل میرینو نے کھیل کے 20ویں منٹ میں مارٹن اودےگارڈ کے پاس پر کیا۔ چیلسی کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم 58پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، چیلسی 49پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ لیورپول 70پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

DATE . Mar/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top