انگلینڈ نےوائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نےوائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد اب26سالہ ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ہیری بروک کا نئے انگلش کپتان کی حیثیت سے پہلا امتحان مئی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہوگا۔

DATE . Apr/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top