
چیسٹرلی اسٹریٹ :انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک۔0کی برتری حاصل کرلی۔
چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 6وکٹوں پر188رنزبنائے، جوز بٹلر نے59گیندوں پر96رنز کی اننگز کھیلی، جیمی سمتھ نے 38اورجیکب بیتھل نے23رنز جوڑے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ’روماریو۔شیفرڈ‘ نے2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورزمیں 9وکٹوں پر167رنز ہی بناسکی۔ایون لوئس 39رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ انگلینڈ کے ’لیام۔ڈاسن‘ نےچار، میتھیو پوٹس اور جیکب بیتھل نے2،2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
DATE . JUN/8/2025