اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین کی دھوم، دو ایوارڈز جیت لیے

News Image

اوساکا، جاپان: اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے جن میں بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن برانز ایوارڈ اور ایگزیبیٹر آن لائن ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ شامل ہیں۔

پاکستانی پویلین کو پنک سالٹ سے متاثر تخلیقی تھیم “ایک ذرۂ نمک میں پوری کائنات” کی بنیاد پر ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صرف 53 مربع میٹر کے محدود رقبے پر قائم اس شاہکار پویلین نے عالمی شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی، اور محض 6 ماہ میں 17 لاکھ سے زائد ا فراد نے اس کا دورہ کیا۔

پاکستانی سفیر اور پویلین کے چیف کمشنر عبد الحمید نے کہا کہ محدود جگہ اور وسائل کے باوجود پاکستانی پویلین نے دو عالمی اعزازات حاصل کر کے پاکستان اور عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت، تخلیقی وژن، اور وفاقی حکومت کی مکمل سرپرستی کا نتیجہ ہے، جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔

ایکسپو 2025 میں اس کامیابی نے پاکستان کی پہچان کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے اور قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کا تخلیقی اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔

DATE . Oct/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top