آر پی او ملتان نے ترقی پانے والے چھ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کو بیج لگائے

ملتان۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا حق ہے، محکمانہ ترقی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز آر پی او نے یہاں اپنے دفتر میں ترقی پانے والے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کو بیج لگائے اور انہیں اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

– Advertisement –

اس دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ عوام الناس کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، ڈرائیونگ سکول میں داخلہ بارے آ گاہی میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے ترقی پانے والے ٹریفک پولیس افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے،آ پ لوگوں نے عوام الناس کو خدمات کی موثر فراہمی یقینی بنانی ہے،لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ترغیب دی جائے،شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت بارے تفصیل سے بریف کیا جائے،تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نہایت سہل بنا دیا گیا ہے

۔ترقی پانے والے ٹریفک پولیس افسران میں محمد قذافی،قمر رشید،عامر جمیل شاہ،مظہر السلام،محمد احمد خان اورنذیراحمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

– Advertisement –
DATE .DEC/13 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top