اپنے بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتائیں کہ یہ کتنا غلط ہے: فائزہ حسن

اپنے بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتائیں کہ یہ کتنا غلط ہے: فائزہ حسن
اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی__فوٹو: فائزہ حسن/انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں طریقے سے بتائیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی۔۔

اس دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکا دہی اور شادی کے بعد تعلقات ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے۔

جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکا دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی خبر میں ایسا واقعہ دیکھیں یا کسی ڈرامے میں اس طرح کا موضوع آئے تو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، بچوں کو سیدھے سیدھے لیکچر دینا ٹھیک نہیں ہوتا، اس سے بچے چِڑ جاتے ہیں۔

فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن سب سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پہلے مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے اور اس کے بعد شادی کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے،کیرئیر بنانے کے دور میں لوگ جلدی شادی کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں جب کہ پہلے خود کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔

DATE . Mar/9/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top