اگر جاپان میں چینی سیاحوں کی آمد کم ہوئی تو جاپانی معیشت پر اس کا اثر پڑے گا،جاپانی ماہرِ اقتصادیات

ٹو کیو ()
حال ہی میں چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے چینی سیاحوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔اس حوالے سے جاپان نومورا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق کیوچی تاکا ہیدے نے 16 نومبر کو کہا کہ اگر جاپان آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی تو جاپان کی جی ڈی پی میں 0.36 فیصد کی کمی آئے گی اور ابتدائی حساب کے مطابق اقتصادی نقصان 2.2 ٹریلین جاپانی یین ہوگا، جو تقریباً 101.16 ارب آر ایم بی کے برابر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین جاپان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، دوسرا بڑا برآمدی ملک اور سب سے بڑا درآمدی ذریعہ ہے۔ 2024 میں چین – جاپان کل تجارتی حجم 308.3 بلین یو ایس ڈالر تھا۔ جاپان کے سیاحت کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جاپان آنے والے چینی سیاحوں کی مجموعی خریداری دیگر ممالک کے سیاحوں میں سب سے زیادہ تھی۔

DATE . Nov/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top