اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر

اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی خصوصیات سے متعلق کہا کہ ان کی اپنے ہمسفر کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہیں۔

اداکارہ سے ایک حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہیں کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

نازش نے جواب میں کہا کہ ‘مجھے بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہیے، ہم ہنس کھیل کر، تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے’۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس لڑکے کا دل ٹوٹا ہوا ہو تو کیا آپ اسے قبول کریں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا ‘بالکل قبول کروں گی بلکہ مجھے تو خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کا دل جوڑا’۔

اداکارہ نے کہا ‘میں چاہتی ہوں کہ وہ کہے ہاں یہ ہے وہ لڑکی جو میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کی وجہ بنی، مجھے یہ بہت اچھا لگے گا’۔

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ ضروری نہیں تمام سوتیلی مائیں بری ہوں، میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں۔

نازش کے مطابق ‘ والدہ کے انتقال کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کی، میری سوتیلی والدہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں، وہ والد کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں’۔

DATE. 2/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top