ایتھنز میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی پر ورکشاپ، پاکستان کا عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

News Image

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی اور بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف ممالک کے سیکیورٹی، امیگریشن اداروں، ہیلینک پولیس، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی تحقیقاتی ادارے کےایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے کی۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی قوانین کے تحت اقدامات کر رہا ہے اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کے وفد نے سفارتخانہ پاکستان ایتھنز کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

DATE . July/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top