
کابل: افغان میڈیا کے مطابق ایرانی بارڈر فورس کی فائرنگ سے صوبہ فراح کے 10 افغان شہری ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے۔ واقعہ سوموار کو پیش آیا۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد فراح کے رہائشی تھے اور ایران میں مزدوری کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ گروہ شیخ ابونصر فراحی کراسنگ پر باقاعدہ چیک پوسٹ کو بائی پاس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ افغان حکام نے بتایا کہ نوجوان سرحد کے 78 میل پورٹ راستے سے ایران جانے کی کوشش میں تھے۔ اسی دوران غیرقانونی راستے سے داخلے کی کوشش پر ایرانی بارڈر پولیس نے براہِ راست فائر کھول دیا۔
افغان طالبان کے صوبہ فراح کے سکیورٹی ترجمان محمد نسیم بدری نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
DATE . Dec/3/2025


