ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق

ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار  کی تصدیق
ایرانی حملوں سے ابتدائی 2 ہفتوں میں 119عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا/ فوٹو اے پی

 امریکی اخبار نے  ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہونے کی تصدیق  کردی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر و امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے  معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں ابتدائی 2 ہفتوں میں 119عمارتیں متاثر ہوئیں۔

امریکی اخبار کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس کے لیے  امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران 15 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالرز سے زائد خرچ ہوں گے جبکہ امریکا خطے میں فوجی موجودگی محدود کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

DATE. 1/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top