ایران پر اسرائیلی جارحیت: بھارتی سرکاری میڈیا “دور درشن” کی فیک رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں

News Image

بھارتی چینل کی ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش، دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔بھارتی سرکاری میڈیا کی حرکت سے خطے میں کشیدگی کو ہوا مل سکتی ہے۔صحافتی ذمہ داری سے عاری رپورٹنگ نے بھارت کے ریاستی اداروں پر سوالات اٹھا دیے۔
دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ “اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا”۔بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے۔معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کڑی تنقید کی۔
سندیب منودھنے کا کہنا تھا کہ”یہ بھارت کا قومی نشریاتی ادارہ ہے، جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے” ،ایران بھارت کا دوست ہے، اور بھارت وہاں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہےایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو چلانا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے۔ایران کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا بھارت کی دوغلی سفارت کاری کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارتی سرکاری میڈیا کی حرکت سے خطے میں کشیدگی کو ہوا مل سکتی ہے۔صحافتی ذمہ داری سے عاری رپورٹنگ نے بھارت کے ریاستی اداروں پر سوالات اٹھا دیے، سندیپ منودھنے کی بات نے بھارتی میڈیا کی ساکھ کو جھنجھوڑ دیا، بھارتی میڈیا اسرائیلی بیانیے کو بڑھاوا دے رہا ہے دور درشن جیسے چینل مودی کی زبان بولتے ہیں،مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ پاکستان کیخلاف جھوٹی رپورٹنگ سےسبق سیکھے۔
ایرانی عوام اور ریاست نے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ گودی میڈیا ٹی آر پی کے چکر میں امن کا بڑا دشمن ہے فیک نیوز پھیلانا نہ صرف صحافتی جرم ہے بلکہ سفارتی جرم ہے عالمی میڈیا بھارتی ریاستی میڈیا کے جھوٹوں سے واقف ہو چکا ہے-

DATE . June/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top