دوسری جانب سنیچر کو ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ اسرائیلی حملوں میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہوئے۔
سنیچر کو اسرائیل نے کہا تھا کہ اگر ایران نے اُس کے فضائی حملوں کے جواب میں کارروائی کی تو اسے ’بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘
اسرائیل نے ایران پر میزائل داغنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعدد علاقوں میں فوجی تنصیبات اور میزائل کی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے بتایا تھا کہ دارالحکومت تہران کے قریب شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے اطراف میں کم از کم چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ فضائی دفاعی سسٹم کی جوابی کارروائی سے بھی دھماکے سُنے گئے۔
ادھر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے تاکہ پرتشدد کارروائی کے اس جوابی سلسلے کو ختم کیا جا سکے۔