
تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران گفتگو میں سہوتکاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ماہ مبارک رمضان، ضبط نفس اور عالم اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے ۔
DATE . Mar/1/2026


