
واشنگٹن:وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین۔ لیووٹ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیرولین۔ لیووٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف تاحال فوجی کارروائی نہیں کی گئی تاہم اس حوالے سے تمام آپشنز اب بھی زیر غور ہیں ۔صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کو ا ٓگاہ کر دیا ہے کہ مظاہرین پر تشدد سے گریز کیا جائے۔
ترجمان نے بتایا اطلاعات ملی ہیں کہ ایران میں 800افراد کی سزا وں پر عملدرآمد کو روک دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی گرین لینڈ میں فوجی تعیناتی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ گرین لینڈ اور ڈنمارک پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ سے متعلق اجلاس مثبت رہا۔
DATE . Jan/17/2026


