خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام میں معاونت کررہی ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی نئی قومی پالیسی کے مطابق دوہزار تیس تک تیس فیصد برقی گاڑیوں کے استعمال کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
کئی چائنیز کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلا کر اس منڈی کو وسعت دے رہی ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اس شعبے میں براہ راست پچیس کروڑ ڈالرز کی نجی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
DATE .JAN /2/2025