ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی اہم دریافت

اسلام آباد-توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے،ماڑی انرجیز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی کامیاب ہائیڈروکاربن دریافت کو معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں دریافت شدہ کنویں سے پیداوار کی کامیاب بحالی کا اعلان  کیا ہے،کنویں سے یومیہ 115 بیرل تیل، 7 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کی جارہی ہے،  او جی ڈی سی ایل کی کامیابی، ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافے اور معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ماڑی انرجیز کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،یہ کمپنی کی مسلسل تیسری کامیابی ہے،خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں 23.85 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 122 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔
ماڑی انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کی مسلسل کاوشوں کی بدولت مزید گیس ذخائر دریافت ہونے کے امکانات روشن ہیں جو کمپنیوں کی بہترین صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top