ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ، پاکستان شاہینز کی مسلسل تیسری کامیابی،یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست

News Image

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز کی مسلسل تیسری کامیابی ، متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا۔مقابلہ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا گیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 18اوورز میں 59رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ پائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد دانیال اور معاذ صداقت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز نے 60رنز کا ہدف 5اعشاریہ 2 اوورز میں ایک وکٹ پر حال کرلیا۔ معاذ صداقت نے 15گیندوں پر 37رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔انہوں نے3چھکےاور4چوکے لگائے۔ غازی غوری 16رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔شاہینز گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

DATE . Nov/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top