ایف آئی اے کا امیگریشن افسران کے لیے اعلیٰ سطح کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

News Image

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے امیگریشن افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ یہ ریفریشر اور کیسکیڈڈ ٹریننگز آئی او ایم پاکستان کے اشتراک اور جاپان و ہالینڈ کی حکومتوں کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد کی گئیں۔تربیتی پروگرام کے دوران 32 منتخب امیگریشن افسران کو ’’ماسٹر ٹرینرز‘‘ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

ان افسران میں خواتین عملے کی نمایاں شمولیت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ادارے کے اندر صنفی برابری اور متنوع پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس ٹریننگ کا بنیادی محور سفری دستاویزات اور شناخت کے حوالے سے ہونے والے فراڈ کو پکڑنے کے لیے جدید تکنیک کا استعمال، بین الاقوامی سفری دستاویزات کے حفاظتی فیچرز کو سمجھنا اور ان کی جانچ پڑتال اور امیگریشن کے عمل کے دوران کسی بھی ہنگامی یا مشکوک صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیشہ ورانہ معلومات کی منتقلی اور ادارے کی مجموعی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ اقدامات ایف آئی اے کے اس بنیادی مقصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے جس کے تحت محفوظ، منظم اور قانونی طریقے سے ہجرت (MIGRATION) کے عمل کو فروغ دینا اور غیرقانونی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کرنا شامل ہے۔

DATE . Feb/21/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top