
اسلام آباد: ایف ایل سمتھ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈینش کمپنی نے کامیاب پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر علی پرویز ملک کو مبارکباد پیش کی۔
کمپنی نے سو پاکستانی انجینئرز کے لیے معدنیات اور کان کنی میں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ انہون نے کہا کہ ڈینش کمپنی کے پاکستان کے مائننگ سیکٹر اور سکلز ڈویلپمنٹ میں کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
DATE . Apr/10/2025