ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے یکم سے 19 نومبر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔بائیس میڈیکل کیمپس میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کے ساتھ الشفاء آئی ٹرسٹ اور ایس پی سی بی کے باہمی اشتراک سے ڈھاڈر، مچھ، کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی میں بھی مفت آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے علاقوں لہڑی، میوند، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے نواحی علاقوں میں ایف سی بلوچستان نے عمائدین کے ساتھ جرگوں کا انعقاد بھی کیا۔مقامی عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کو اپنی بھر پور معاونت کا یقین دلایا ہے ۔
DATE. NOV /21 /2024