این بی اے پلے آف: گولڈن اسٹیٹ واریئرز کی ہوسٹن راکٹس کے خلاف فتح

ہوسٹن– امریکن باسکٹ بال لیگ این بی اے کے پلے آف کے پہلے مرحلے میں گولڈن اسٹیٹ واریئرز نے ہوسٹن راکٹس کو 10 پوائنٹس سے شکست دے دی۔
ویسٹرن کانفرنس کے تحت ہوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں واریئرز نے میزبان ٹیم کو 85 کے مقابلے میں 95 پوائنٹس سے ہرایا۔ گولڈن اسٹیٹ کی جانب سے سٹیفن کری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ پوائنٹس اسکور کیے، جب کہ جمی بٹلر نے بھی 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد گولڈن اسٹیٹ واریئرز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل دوبارہ ہوسٹن میں کھیلا جائے گا۔

DATE . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top