این ویڈیا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑگئی

این ویڈیا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑگئی
فوٹو: فائل

این ویڈیا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہورڈ لوٹنیک پر چپ کی برآمدات پر کنٹرول میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اراکین کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر مبینہ چینی جاسوسی سے جڑی کمپنی کو این ویڈیا نے چپ کی فروخت کیوں کی تھی؟

امریکی میڈیا نے جینسن ہوانگ کے معاملے کو وائٹ ہاؤس اسکینڈل قرار دیا۔

یاد رہے کہ مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کمپنی این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

63 سالہ جینسن ہوانگ پر حالیہ دنوں میں ان رپورٹس کے بعد دباؤ مسلسل بڑھ رہا تھا جن میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کے ایک ایسی چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جس پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ 

DATE . 12/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top