ایک متحد اور سوشلسٹ جدید سنکیانگ کی تعمیرکریں، چینی صدر

بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی پارٹی کمیٹی اور حکومت کی طرف سے ورک رپورٹ سنی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کے قیام کے بعد گزشتہ 70 سالوں میں، سنکیانگ میں بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل طور پر ایک نسبتاً خوشحال معاشرہ تعمیر کیاگیا ہے۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے کارکنوں اور عام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور مخلصانہ سلام پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنکیانگ کو نئے دور میں پارٹی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کو مکمل اور درست طریقے سے نافذ کرنا ہوگا اور استحکام کے ساتھ ترقی کرنے کے عمومی انداز پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنا ہوگا۔سنکیانگ کو سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و امان کے مجموعی ہدف کے مطابق چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کا تصور مضبوط بناتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی پانچ اسٹریٹجک پوزیشننگ پر قائم ہو کر ایک متحد ،ہم آہنگ، خوشحال، تہذیب یافتہ،ترقی پسند، محفوظ اور ماحول دوست سوشلسٹ جدید سنکیانگ کی تعمیر کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔

DATE . Sep/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top