
اے ایف سی ایشین فٹبال کپ کوالیفکیشن میں آج پاکستان کا مقابلہ شام سے ہو گا۔ایشین کپ کوالیفکیشن کے تیسرے مرحلے کا میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ای سے شام کی ٹیم پہلے ہی ایشین کپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔شام کی ٹیم اب تک اپنے تمام 4 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔میانمار، افغانستان اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے راؤنڈ سے باہر ہوچکی ہیں۔
DATE . Nov/19/2025


