اے این ایف نے ملک گیر انسداد منشیات آ پریشنز کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی۔11دسمبر (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں جاری کریک ڈاؤن میں 5 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری 24 گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 43.695 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ پشاور میں مشہور یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔اٹک میں سکول کے قریب افغان باشندے سے 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔

کوئٹہ میں پارک کے قریب کمپیوٹر میں چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1.332 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔شبیر شریف روڈ لاہور میں گاڑی میں چھپائی گئی 32.4 کلو گرام چرس اور 3.6 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔دوران کارروائی 4 ملزمان کو موقع پرگرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

– Advertisement –

DATE .DEC /11/2024

 

DATE .DEC /11 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top