اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز12دسمبر سے دبئی میں ہو گا

News Image

لاہور:اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز12دسمبر سے دبئی میں ہو گا۔ایونٹ کے لئے قومی انڈر 19 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن شامل ہیں۔مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔ اور اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 19 دسمبر کواور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

DATE . Dec/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top