
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارزمیں پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ پی ٹی وی نیشنل پر براہ راست دکھایا گیا۔
دوحہ میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔شاہینز کی شاندار بولنگ کے باعث انڈیا۔اے 19اوورزمیں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔’’سوریا۔ونشی‘‘ 45 اور ’’نامن۔دھیر‘‘ 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2،2 جبکہ عبید شا ہ ، احمد دانیال اور سفیان مقیم نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان شاہینز نے 137رنز کا ہدف باآسانی 13.2اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے 47 گیندوں پر 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4چھکے اور7چوکے شامل تھے۔گروپ بی میں پاکستان شاہینز 4پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔
DATE . Nov/18/2025


