اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان

اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کے لیے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) فائنلز کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

اے ٹی پی فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔

کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔

اے ٹی پی فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔

منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کے لیے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے

اے ٹی پی ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 59 ہزار 300 ڈالرز ملیں گے۔

اے ٹی پی فائنلز 9 سے 16 نومبر تک اٹلی میں شیڈولڈ ہیں، کارلوس الکاریز اور یانک سنر اے ٹی پی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

DATE . Oct/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top