بارہویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز

بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ ، صوبہ فوجیان اور صوبہ شانشی کی عوامی حکومتوں کی مشترکہ میزبانی میں بارہواں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول چین کے شہر فوجو میں شروع ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرکے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور بارہویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی تنظیمی کمیٹی کے چیئرمن شین ہائی شیونگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فیسٹول سلک روڈ اسپرٹ کا تسلسل اور فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چائنا میڈیا گروپ نے پانچ بڑے فلمی میلوں کی میزبانی میں حصہ لیا، ” سلک روڈ کنیکشنز ” اور ” شیئرڈ لائٹ اینڈ شیڈو ،بیوٹی ان ہارمنی ” جیسی سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کیا اور تہذیبی مکالمے کا پل قائم کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ملکی اور غیر ملکی فلم ساز وں کے ساتھ مل کر شاہراہ ریشم کے تہذیبی تبادلے کی نئی شاندار داستان اور عالمی تہذیب کی باہمی سیکھ کا نیا باب لکھنا چاہتا ہے۔
اس فلمی میلے میں 135 ممالک اور علاقوں کی 3500 سے زیادہ نمائشی اور مسابقتی فلمیں موجود ہیں ، جن میں غیر ملکی فلموں کا تناسب 92 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ فیسٹول 26 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top