بالی میں نادر پرانی گاڑیوں کا عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا

News Image

بالی:انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ایک پرانے گودام کو عجائب گھر میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کا نام ’گارڈن آف ونٹیج کارز‘ رکھا گیا ہے۔ اس عجائب گھر میں نادر اور تاریخی گاڑیوں کی شاندار کلیکشن رکھی گئی ہے، جو ناظرین کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کرتی ہے۔

اس مجموعے میں 1948 کی ایک پلائی ماؤتھ بھی شامل ہے جو کبھی انڈونیشیا کی پہلی خاتونِ اول فاطمہ وتی کی ملکیت تھی۔ اس کے علاوہ 1917 ماڈل کی ایک فورڈ بھی نمائش میں رکھی گئی ہے، جو امریکہ کے ابتدائی اثرات کی یاد دلاتی ہے۔

یہ نایاب نمائش انڈونیشیا کے تاریخی سفر کی جھلک پیش کرتی ہے، جو ملک نے ڈچ نوآبادیاتی دور سے لے کر دوسری عالمی جنگ کے بعد آزادی تک طے کیا۔ عجائب گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مجموعہ نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کا باعث ہے بلکہ ملک کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

DATE . Nov/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top