بالی وڈ فنکاروں کی ظہران ممدانی کو نیویارک میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

بالی وڈ فنکاروں کی ظہران ممدانی کو نیویارک میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
فوٹو: فائل 

بالی وڈ کےفنکاروں کی جانب سے ظہران ممدانی کو نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ہنسل مہتا اور زویا اخترنے ظہران ممدانی کومیئر منتخب ہونے پر مبار کباد دی ہے۔

ظہران کی والدہ میرا نائر نے زویا اختر کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ ایک اخلاقی فتح ہے۔ ظہران کی جیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمدردی، انصاف اور برابری اب بھی معنی رکھتی ہے۔

اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ میں بے حد خوش ہوں، نہ صرف اس لیے کہ ظہران میرا اور محمود کا بیٹا ہے بلکہ اس لیے کہ وہ امید، انصاف اور خودارادیت کی علامت ہے۔

بالی وڈ فنکاروں کی ظہران ممدانی کو نیویارک میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
فوٹو: اسکرین شاٹ 

واضح رہے کہ امریکا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

ظہران ممدانی معروف فلم ساز میرا نائر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر محمود ممدانی کے صاحبزادے ہیں، وہ 2018 میں کوئنز سے ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور تارکینِ وطن و کم آمدنی والے طبقات کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

DATE . Nov/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top