باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز بولرز کے نام،20وکٹیں گریں

News Image

میلبرن:باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز بولرز کے نام رہا جس میں 20وکٹیں گریں۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے4رنزبنائے۔ کینگروز کو انگلینڈ پر46رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 جبکہ انگلش ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ مائیکل نیسر 35رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، عثمان خواجہ نے29 اور الیکس کیری نے20رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے5کھلاڑیوں کو چلتا کیا، گھس اٹکنسن نے2وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 110رنز ہی بناسکی۔ ہیری بروک نے41اور گھس اٹکنسن نے 28رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سےمائیکل نیسر نے4، سکاٹ بولینڈ نے3اور مچل سٹارک نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کوتین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

DATE . Dec/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top