
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے باکومیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقا ت کی اور دوطرفہ تعلقات کےمختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراطمینان کااظہارکرتےہوئے کہاکہ پارلیمانی سطح پر وفود کاتبادلہ اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ آذربائیجان کےساتھ دوطرفہ تعاون کومضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔پارلیمانی سطح پر ادارہ جاتی معاونت بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں ۔سیدیوسف رضاگیلانی نے صدرالہام علیوف کو خصوصی سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کےبارے میں بتایا ۔انہو ں نے کہاکہ زراعت ،توانائی ،کان کنی اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے سہولتیں دی جارہی ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کےکامیاب انعقاد پر آذربائیجان کی حکومت کو مبارکباد دی ۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/20/2025