بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر عوام کا وزیراعظم سے اظہار ِتشکر

اسلام آباد-بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان سنتے ہی ملک بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوام نے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ گھریلوں صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اُن کو براہ راست فائدہ پہنچے گا،اس اقدام سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی،ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،یہ اقدام صنعتی ترقی کی بنیاد بنے گا اورملک کے کسان بھی خوشحال ہوں گے۔
عوام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کرکے اُن کے دل جیت لئے ہیں،مہنگائی میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

DATE . Apr/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top