بحرین کے فرمانروا کا صدرآصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ ،صدرمملکت کا شاہی اصطبل میں عربی گھوڑوں کا بھی مشاہدہ

News Image

منامہ:بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔صدر مملکت ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر شاہی اصطبل بھی گئے جہاں انہیں عالمی شہرت یافتہ خالص النسل عربی گھوڑوں کا مشاہدہ کرایا گیا ۔

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ گھڑ سواری اور عربی گھوڑوں کے ورثے کی معروف سرپرست کی حیثیت سےشاہ بحرین قدیم بحرینی نسل کے گھوڑوں کے تحفظ کی خود نگرانی کرتے ہیں ۔

صدر آصف علی زرداری نے نایاب نسلوں کے تحفظ کے لیے شاہ بحرین کی ذاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین دونوں کی مشترکہ ثقافتی اوراسلامی تاریخ ہے ۔

DATE . Jan/16/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top