
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان دوطرفہ بحری مشق نسیم السحر شمالی بحیرہ عرب میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کے ہمراہ دونوں افواج کے بحری جہازوں کی جانب سے زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کا مشاہدہ
کیا۔
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان تذویزاتی شراکت داری کو تقویت دینے کیلئے بحری مشق نسیم السحر ششماہی بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے جو باہمی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے دونوں افواج کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
DATE . Feb/16/2025