برازیل میں شمسی توانائی سے چلنے والی کشتیوں کا مقابلہ

News Image

برازیل میں یونیورسٹی طلباء کے درمیان شمسی توانائی سے چلنے والی کشتیوں کا دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا۔

نیتروئی میں ہونے والے مقابلے میں ریو ڈی جنیرو، سانتا کاتارینا اور اسپیریتو سانتو سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔طلباء نے ساحل سمندر پر اپنی کشتیوں کو تیار کیا اور بعد میں ایک ملاح کے ساتھ اسے پانی میں چھوڑ ا۔ریس کے دوران کشتیوں کی تکنیکی صلاحیت، سمت شناسی اور کارکردگی کی بنیاد پر جانچ کی گئی۔

یونیورسٹی طالبعلموں کے مطابق حاصل ہونے والی معلومات سے ماحول کو بہتر بنانے اور مستقبل کے حوالے سے شعور پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top