وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روا داری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برداشت اور احترام ہی ایک کامیاب اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا عقائد، ثقافتوں اور فلسفیانہ نظریات کا مرکب ہے اور سب کا احترام کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق روا داری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے۔
انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو روا داری، احترام اور محبت سے روشناس کرائیں۔
DATE .NOV /17 /2024