سائیکلنگ گرینڈ ٹور جیرو ڈی اٹالیا کا دوسرا مرحلہ برطانوی سائیکل سوار جوشوا ٹارلنگ کے نام رہا۔اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا دوسرا مرحلہ تیرانا البانیہ میں 13.7کلومیٹر کے انفرادی ٹائم ٹرائل پر محیط تھا، جوشوا ٹارلنگ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس فیورٹ سلووینیا کے پریموز روگلک کو مات دی۔ جوشوا نے مقررہ فاصلہ 16منٹ اور7سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔روگلک محض ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، تاہم لیڈرز جرسی پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کے جے وائن 3سیکنڈز کے فرق سےتیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کا تیسرا مرحلہ160کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔
Date . May/12/2025