
عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آرینا سبالنکا اور روس کی لیوڈ میلا سیمسونووا برلن اوپن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
جرمنی میں کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی اے 500 کے کوارٹر فائنل میں آرینا سبالنکا نے قازقستان کی الینا ریباکینا کو تین سیٹس میں شکست دی ہے ۔
سبالنکا نے ریباکینا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سات۔6،تین۔6اورسات۔6سے کامیابی سمیٹی ہے۔سیمی فائنل میں آرینا سبالنکا کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی مارکیٹا وینڈروسووا سے ہوگا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں روس کی لیوڈ میلا سیمسونووا نے امریکہ کی آمندا انیسمووا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر لاسٹ فور میں سیٹ حاصل کی۔
سیمسونووا نے انیسمووا کو چھ۔1اور چھ۔1سے بآسانی زیر کیا۔لاسٹ فور میں سیمسونووا اور چین کی وینگ ژن ژو مدمقابل ہوں گی۔
DATE . June/21/2025